کویت، 4 جون (یو این آئی) کویت نے ایرانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انھیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور دو سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔