ابوجا، 2 فروری (یو این آئی) نائیجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے دستوں نے ملک کے شمال مشرق میں ایک آپریشن کے دوران بوکو حرام کے ایک کمانڈر اور گروہ کے مزید 10 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ۔
فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ آپریشن اتوار کو بورنو ریاست کے سمبسا جنگل میں انجام دیا گیا۔