Jadid Khabar

ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن ملاقات سے قبل دہلی پولیس کی موجودگی پر سوال اٹھائے

Thumb

نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز یہاں لوٹینز زون میں واقع بنگ بھون میں دہلی پولیس کے جوانوں کی موجودگی پر سوال اٹھائے۔ محترمہ بنرجی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ دہلی میں موجود ہیں۔ ان کا یہاں الیکشن کمیشن کو میمورنڈم پیش کرنے کا پروگرام ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق محترمہ بنرجی اور رکنِ پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں 15 اراکین پر مشتمل ایک وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کرے گا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ جانبدارانہ،  امتیازی اور سیاسی محرکات سے متاثرہ رویّے پر اپنی سنگین تشویشات کو باضابطہ طور پر درج کرائے گی۔
ترنمول کانگریس نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ پارٹی کا وفد اپنے مطالبات پیش کرکے ان پر فوری  کارروائی کا مطالبہ کرے گا۔ دہلی پولیس نے ترنمول کانگریس کے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔