Jadid Khabar

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

Thumb

کراچی، 2 فروری (یو این آئی)  عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔ 
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونا 172 ڈالرز کی بڑی کمی کے بعد 4721 ڈالرز کی سطح پر موجود ہے۔ 
سونے کی قدر میں ٹریڈنگ کے دوران 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میِں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی اور 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آگئی تھی۔ 
31 جنوری کو سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی تھی۔ اس کے برعکس عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد بڑھ کر 5 ماہ کی بلند سطح پر آگئیں تھیں۔