نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) مرکز نے بدھ کے روز منی پور سے صدر راج ہٹانے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
منی پور میں 13 فروری 2025 کو صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر جمہوریہ نے ریاست سے صدر راج ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 4 فروری 2026 سے نافذ ہوگا۔