مکہ مکرمہ،21 مئی (یو این آئی) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ادارہ امور حرمین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں تک خطبۂ حج کا اہم پیغام پہنچانا اور اسلام کے اعتدال، رواداری اور انسانیت کے پیغام کو عالمی سطح پر عام کرنا ہے۔