Jadid Khabar

دبئی سے 149 مسافروں کو لے کر دہلی پہنچی ایئر انڈیا کی پرواز

Thumb

نئی دہلی، 03 مارچ (یواین آئی) دبئی میں پھنسے 149 مسافروں کو لے کر ایئر انڈیا کا ایک طیارہ منگل کی صبح دہلی پہنچا۔  
ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 916ڈی آج صبح 10:58 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ اس میں کل 157 افراد سوار تھے جن میں 149 مسافر اور عملے کے آٹھ ارکان شامل تھے۔ مغربی ایشیا میں پھنسے مسافروں کو دہلی لانے والی یہ آج کی پہلی پرواز تھی۔  
اس سے پہلے دبئی میں پھنسے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے 143 عملے کے ارکان کو لے کر ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 918ڈی دہلی پہنچی تھی۔ یہ عملے کے ارکان اچانک پروازیں بند ہونے کی وجہ سے دبئی میں پھنس گئے تھے۔