واشنگٹن، 2 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نےایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا،پوری ایرانی لیڈرشپ ماری جا چکی ،بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات،ایرانی فضائی دفاعی نظام کونشانہ بنایا، 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیارڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے، ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے، سعودیہ، بحرین،امارات، قطر، اردن کے لیڈروں سے بات کی، جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی،بہت سے مثبت چیزیں ہوں گی۔