Jadid Khabar

اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی گراوٹ

Thumb

ممبئی، 18 دسمبر (یو این آئی) گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو ابتدائی تجارت میں کمی دیکھی گئی۔ 
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 41.32 پوائنٹس گرکر 84518.33 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 172.57 پوائنٹس (0.20 فیصد) گر کر 84387.08 پوائنٹس پر تھا۔  نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 53.85 پوائنٹس پھسل کر 25764.70 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 47.80 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد گر کر 25770.75 پوائنٹس پر تھا۔ 
آٹو، رئیلٹی، میڈیا، صحت، فارما اور تیل و گیس کے شعبوں میں زیادہ فروخت رہی جب کہ سرمایہ کار آئی ٹی کمپنیوں میں خریدار ہیں۔ 
سینسیکس کمپنیوں میں، انفوسس، ٹی سی ایس اور آئی ٹی سی کے حصص اوپر چل  رہے ہیں، جبکہ مہندرا اینڈ مہندرا، سن فارما، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایل اینڈ ٹی، ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک میں گراوٹ برقرار ہے۔