نیروبی، 14 فروری (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو کی جانب سے صومالیہ کے ساتھ سرحد کو 15 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صومالیہ کے ساتھ سرحد اپریل میں دوبارہ کھول دی جائے گی۔ کینیا نے صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ کے حملوں سے اکتوبر 2011 میں بند کر دی تھی۔