شیچانگ، 17 جنوری (یو این آئی) چین کے شیجیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شیجیان-32 سیٹلائٹ کا لانچ مشن ہفتہ کے روز ناکام ہو گیا۔ اس مشن میں لانگ مارچ-3بی کیریر راکٹ استعمال کیا گیا تھا۔
جنوب مغربی صوبہ سچوان میں واقع لانچ سینٹر سے راکٹ نے بیجنگ وقت کے مطابق رات 12:55 بجے پرواز بھری، تاہم پرواز کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ اس ناکامی کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔