بغداد، 12 مئی (یو این آئی) عراق میں صحرائے نجف کے علاقے میں مبینہ اسرائیلی خفیہ فوجی اڈے کی خبروں کے بعد حکومت نے واضح کیا ہے کہ عراقی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوجی اڈے یا افواج کی موجودگی نہیں۔
عراقی حکومت نے پیر کی شام جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ مارچ کے دوران عراقی فورسز کا ایک نامعلوم مسلح گروہ کے ساتھ تصادم ہوا تھا جس کے بعد فضائی معاونت سے ان عناصر کو پسپا کر دیا گیا۔