Jadid Khabar

کجریوال نے نیٹ پیپر لیک ہونے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

Thumb

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے نیٹ پیپر لیک ہونے کے معاملے پر منگل کو مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت امتحانات کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے میں ناکام رہی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیپر  لیک ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ یہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چار بار نیٹ پیپر لیک ہو چکا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بڑے پیمانے پر کوئی ملی بھگت ہے۔ عآپ لیڈر نے کہا کہ جو پیپر لیک نہیں روک سکتے وہ حکومت کیا چلائیں گے۔ حکومت لاکھوں بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے عوامی تحریک کے لیے سڑکوں پر اترنے کی بھی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ پیپر لیک ہونے کے الزامات کے بعد تین مئی کو منعقدہ نیٹ-یو جی (2026) کا امتحان منسوخ کر دیا ہے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ اس امتحان کا انعقاد آئندہ نوٹیفائیڈ تاریخ کو کیا جائے گا، جس کے لیے امیدواروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
یواین آئی۔ایف اے