تہران، 12 فروری (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا۔
عرب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے انقلابِ ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے آزادی سکوائر پر تقریر میں کہا کہ ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔