لکھنؤ، 12 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے روحانی مفکر اور آریہ سماج کے بانی مہارشی سوامی دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دانشور اور اعلیٰ اوصاف کے حامل سوامی دیانند سرسوتی کی پوری زندگی سماج کی ترقی، قومی بیداری اور انسانیت کی بھلائی کے کاموں کے لیے وقف رہی۔ انہوں نے ہندوستانی سماج کو برائیوں اور توہمات سے آزاد کرنے، ویدوں کی طرف لوٹنے اور خود اعتمادی و خودی کے جذبے کو بیدار کرنے کی اپیل کی۔