بیروت، 20 مئی (یو این آئی): جنوبی لبنان میں اسرائیل نے ایک بار پھر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے بنت جبیل ضلع کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق، ضلع صور میں غندوریہ اور عباسیہ کے درمیانی علاقے میں بھی فضائی حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی توپ خانے نے صدیقیین قصبے پر شدید گولہ باری کی ہے۔