لندن، 24 فروری (یو این آئی) یورپی ماحولیاتی ادارے سی اے ایم ایس کے سائنسدانوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں 'بلڈ رین' یعنی سرخ بارش کا امکان موجود ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ دنوں میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں اور بعض مقامات پر رواں سال تقریباً روزانہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔