تہران،12 مارچ (یو این آئی) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے میزائل حملوں کی ابتدائی لہروں کا مقصد دشمن کے ریڈار اور دفاعی نظام کو غیر مؤثر بنانا تھا۔