لندن، 11 فروری (یو این آئی) برطانیہ میں مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگز اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے ہیں، حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔