Jadid Khabar

ترقی یافتہ اور خوشحال بہار ہی میرے زندگی کا مقصد: نتیش کمار

Thumb

گیا، 17 اکتوبر (یواین آئی) بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ترقی یافتہ اور خوشحال بہار ہی ان کی زندگی کا مقصد رہا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنے 20 سال کے دور حکومت کی ہر حصولیابی  وہ بہار کے باشندوں کے پیار اور اعتماد کو وقف کرتے ہیں۔ کروڑوں بہار کے باشندوں کا بھروسہ ہی ان کی زندگی کی سب سے بڑا سرمایہ  ہے۔
مسٹر کمار نے آج گیا کے کیدارناتھ مارکیٹ میں درگا پوجا کے موقع پر بہار میں سال 2005 سے 2025 کے دوران ان کے وزیر اعلیٰ کے دور میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر مبنی چار روزہ '20 سال بے مثال' نمائش کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔
جے ڈی یو کے کارکنوں کی جانب سے منعقدہ اس نمائش میں ریاست میں پچھلے دو دہائیوں کے دوران ہوئے ترقیاتی کاموں اور حصولیابیوں کو تصاویر اور مختلف فن پاروں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔
مسٹر کمار نے اس موقع پر کہا کہ سال 2005 میں جب انہیں بہار کی خدمت کرنے کا موقع ملا، تب ریاست کی حالت کیسی تھی، یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ انہوں نے گڈ گورننس  اور انصاف کے ساتھ ترقی کے منتر کے ساتھ کام شروع کیا۔ پچھلے 20 سالوں میں کئی مراحل طے کیے گئے ہیں، لیکن ترقی کا سفر ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ موجودہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت اس سفر کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔ انہیں پورا یقین ہے کہ بہار آنے والے وقت میں ترقی کی کئی اور بلندیوں کو چھوئے گا۔