واشنگٹن، یکم اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو فوجی کارروائی رکوانے کے لیے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،
"انہیں میرے ساتھ معاہدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب ہمیں یہ محسوس ہوگا کہ ہم نے انہیں طویل عرصے کے لیے اس حد تک کمزور کر دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہیں گے، تو ہم وہاں سے واپس آ جائیں گے، چاہے معاہدہ ہو یا نہ ہو۔"