Jadid Khabar

عمر عبداللہ نے ریزیڈنٹ کمیشن نئی دہلی کے کام کاج کا جائزہ لیا

Thumb

سری نگر، 11 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز ریزیڈنٹ کمیشن نئی دہلی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔  اس موقع پر انہوں نے مختلف ریاستوں میں جاری اہم منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ان کی بر وقت تکیمل پر زور دیا۔  اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جموں وکشمیر کے باشندوں کو بہتر او موثر خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ 
 یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے 'ایکس' ہیںڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔  پوسٹ میں کہا گیا: 'وزیر اعلیٰ نے آج ریزیڈنٹ کمیشن، نئی دہلی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اہم پروجیکٹوں اور مختلف ریاستوں میں جاری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا'۔  پوسٹ میں مزید کہا گیا: 'انہوں نے جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا'۔