Jadid Khabar

لبنان، اسرائیلی حملوں میں 217 شہید، 798 زخمی

Thumb

بیروت، 7 مارچ ٓ(یو این آئی) لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سے شروع ہونے والی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 217 افراد شہید اور 798 زخمی ہو چکے ہیں۔ 
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ صحت نے جمعہ کو جاری بیان میں تازہ اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 
اس سے قبل جمعرات کی شام جاری کردہ رپورٹ میں 123 اموات اور 683 زخمیوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ 
اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان، مشرقی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے۔ 
خطے میں کشیدگی میں اضافے کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ امدادی ادارے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔