Jadid Khabar

عمر عبداللہ کا رنجی چیمپئنز کو 2 کروڑ روپے اور سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان

Thumb

سری نگر، 28 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز رانجی ٹرافی میں تاریخی فتح پر جموں وکشمیر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے  کرناٹک کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لئے 2 کروڑ روپیے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔ 


انہوں نے کہا کہ اس یاد گار جیت نے پورے خطے کو فخر اور حوصلے سے سر شار کر دیا۔ 


واضح رہے کہ جموں وکشمیر نے ہفتے کو کرناٹک کے ہبی میں کھیلے گئے رانجی ٹرافی فائنل میں آٹھ بار چمپئن رہنے والی کرناٹک کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ 


وزیر اعلیٰ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لئے 2 کروڑ روپیے نقد انعام کا اعلان کیا۔ 


وزیر اعلیٰ کے دفتر کے 'ایکس' ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: 'رانجی ٹرافی میں ٹیم جموں و کشمیر کو ان کی تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کرناٹک کے خلاف ان کے ہوم ٹرف پر زبردست جیت کے بعد کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے 2 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا'۔ 


اس جیت کو جموں و کشمیر کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ اس تاریخی جیت نے پورے خطے کو فخر اور   حوصلے سے سرشار کر دیا۔ 


ان کا کہنا ہے: ' نمایاں کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لئے حال ہی میں جاری کردہ قواعد کے تحت سرکاری ملازمتوں کا بھی حق حاصل ہوگا'۔