ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ سینسیکس 28.57 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 82,335.94 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی اتار چڑھاؤ کے بعد تادم تحریر یہ گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں 77.25 پوائنٹس (0.09 فیصد) کی کمی کے ساتھ 82,230.12 پوائنٹس پر تھا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نِفٹی-50 انڈیکس 54.70 پوائنٹس اوپر 25,344.60 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر 14.65 پوائنٹس یعنی 0.06 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,275.25 پوائنٹس پر رہا۔
دھات، آئی ٹی، ایف ایم سی جی، صحت، فارما اور پائیدار صارف مصنوعات کے شعبوں کے انڈیکسز بڑھت میں رہے۔ جبکہ سرکاری بینکوں، رئیل اسٹیٹ اور میڈیا کے انڈیکسز سرخ نشانات میں رہے۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں ٹی سی ایس، انفوسیس، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ہندوستان یونی لیور کے شیئرز فی الحال تیزی میں ہیں، جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک، ایٹرنل، ایکسس بینک اور ایل اینڈ ٹی کے شیئرز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔