Jadid Khabar

ہندوستان-جاپان اسٹریٹجک شراکت داری عالمی نظام کو تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: جے شنکر

Thumb

نئی دہلی، 16 جنوری (یواین آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری مسلسل ترقی کے راستے پر ہے اور عالمی نظام کو تشکیل دینے اور بین الاقوامی معیشت میں خطرات کو کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جمعہ کو یہاں جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موٹیگی کے ساتھ 18ویں ہندوستان-جاپان اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کے بعد یہ بات کہی۔ 
دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون، بحری تعاون، سپلائی چین، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، عوامی روابط اور کثیرجہتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے اور علاقائی و عالمی حالات پر بھی مفید گفتگو کی۔ 
ملاقات کے بعد وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ  "آج نئی دہلی میں جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موٹیگی کے ساتھ 18ویں ہند-جاپان اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کر کے خوشی ہوئی۔ ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری مسلسل ترقی کے راستے پر ہے اور عالمی نظام کو تشکیل دینے اور بین الاقوامی معیشت میں خطرات کو کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔ آج اقتصادی تعاون، بحری تعاون، سپلائی چین، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، عوامی روابط اور کثیرجہتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر ہونے والی گفتگو ہمارے مشترکہ مفادات اور باہمی سمجھ کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہند-بحرالکاہل خطے اور علاقائی و عالمی حالات پر بھی مفید تبادلہ خیال ہوا۔" 
ڈاکٹر جے شنکر نے مذاکرات کے دوران اپنے جاپانی ہم منصب سے کہا کہ ہندوستانی بین الاقوامی فورمز پر جاپان کے ساتھ کام کرنے کو سب سے بڑی ترجیح دیتا ہے۔ دونوں ممالک بڑی جمہوریتیں اور معیشتیں ہونے کے ناطے نہ صرف موقع رکھتے ہیں بلکہ ذمہ داری اور فرض بھی ہے کہ ہم عالمی نظام کو تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی حالات میں یہ اور بھی اہم ہے کہ ہم مشترکہ اسٹریٹجک اہداف کی سمت میں قریبی تعاون کریں۔ 
اقتصادی سلامتی کو خاص طور پر نہایت اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کو یہ طے کرنا ہے کہ اپنی معیشت کے خطرات کو کیسے کم کیا جائے اور بین الاقوامی معیشت کے خطرات کو کیسے گھٹایا جائے۔