Jadid Khabar

شکسگام وادی پر چین کے دعوے کا جواب دیں مودی: کانگریس

Thumb

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ چین مسلسل ہندوستان کی سرحدوں کو اپنا بتا کر وہاں بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں تیار کرنے کو درست قرار دے رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس کا سخت جواب دینا چاہیے۔ 
کانگریس نے کہا ہے کہ چین اب جمّوں و کشمیر کی شکسگام وادی کو اپنا حصہ بتا رہا ہے۔ اس کے وزارتِ خارجہ نے اس علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو درست ٹھہرایا ہے۔ پارٹی نے مسٹر مودی سے سوال کیا ہے کہ اس بارے میں وہ خاموش کیوں ہیں۔ انہیں اس کا جواب دینا چاہیے۔ 
پارٹی نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پیج "ایکس" پر منگل کو لکھاکہ "مودی حکومت کی خارجہ پالیسی وینٹی لیٹر پر پڑی ہے۔ اب چین نے جمّوں و کشمیر کی شکسگام وادی کو اپنا بتایا ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا کہ شکسگام وادی چین کا علاقہ ہے، یہاں بنیادی ڈھانچہ بنانا غلط نہیں ہے۔ مودی جی 'لال آنکھ' کا کیا ہوا۔"