کویت سٹی، 23 فروری (یو این آئی) کویت کی جانب سے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طرح خلیجی ملک کے ملازمین چار دن کی تعطیلات سے مستفید ہوں گے، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 فروری بروز بدھ اور 26 فروری بروز جمعرات تمام سرکاری وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔