کویت، 18 فروری (یو این آئی) کویت میونسپلٹی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ گورنریٹ مبارک الکبیر میں آڈٹ اور میونسپل سروسز مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیلڈ انسپکشن مہم چلائی گئی، جس کا مقصد تجارتی اداروں کے صحت اور اشتہاری لائسنسوں کی درستگی کی جانچ پڑتال اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا تھا۔