قاہرہ، 14 اگست (یو این آئی) مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع ایک شاپنگ مال میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
نیو قاہرہ علاقے کے "ارابیلا پلازہ " نامی شاپنگ مال کی داخلی منزل پر واقع تحائف اور کھلونوں کی دکان میں ہیلیم گیس کے سلنڈر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقع میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔