بیروت، 5 مارچ (یو این آئی) لبنان کے شمالی شہرطرابلس میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئر عہدیدار اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق علی الصبح حماس کے عہدیدار وسیم عطاء اللّٰہ العلی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان کی ایک بیٹی بھی زخمی ہوئی جسے علاج کے لیے کیمپ کے اندر موجود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔