غزہ، 6 فروری (ٰیو این آئی) سماجی کارکنوں نے اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلیے پہلے سے بڑا فلوٹیلا غزہ کی طرف لے جانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ سال غزہ کیلیے امداد لے جانے کی کوشش کے دوران اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال ہونے والے فلوٹیلا کے منتظمین اس سال دوبارہ کوشش کریں گے، مگر اس بار وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ کشتیاں لے جانے کی تیاری میں ہیں جن میں 1000 تک طبی عملہ سوار ہوگا۔