مکہ مکرمہ،19 مئی (یواین آئی ) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حج کی جعلی اور گمراہ کن سروسز کے اشتہارات چلا کر شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ایک مصری مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری مرد اور خاتون (ملزمان) کے خلاف تمام ضروری قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔