نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید صاف ستھرا، محفوظ اور جدید بنانے کی سمت میں دہلی حکومت نے 200 نئی زیرو ایمیشن الیکٹرک بسوں کو بیڑے میں شامل کرنے، دہلی-کرنال انٹر اسٹیٹ الیکٹرک بس سروس شروع کرنے، خواتین کے لیے 56 خصوصی الیکٹرک بس خدمات دستیاب کرانے اور راج گھاٹ ڈپو-1 میں ہائی کیپیسٹی پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔