دبئی،29 جنوری (یو این آئی) دبئی حکومت نے شہر کو ٹوئینٹی منٹ شہر بنانے کے مصوبے کی منظوری دے دی۔
دبئی حکومت نے شہر کو "20 منٹ شہر" بنانے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت شہری اپنی روزمرہ کی تقریباً 80 فیصد ضروری سہولیات (جیسے دکانیں، صحت، تعلیم، تفریح وغیرہ) صرف 20 منٹ کے اندر حاصل کر سکیں گے۔