ممبئی، 12 جون (یو این آئی) خام تیل میں نرمی اور بیرون ملک بانڈ ییلڈ گھٹنے سے جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں روپے میں اچھی مضبوطی دیکھی گئی۔ انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی کرنسی 45 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.40 روپے فی ڈالر پر کھلی۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 57 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 95.28 روپے فی ڈالر پر تھی۔