واشنگٹن، 14 مئی (یواین آئی) امریکہ نے کیوبا کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے ساتھ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے لیے ''اہم اصلاحات'' کی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ امداد براہِ راست کیوبا کے عوام تک پہنچائی جائے گی۔