تاشقند، 24 اگست (یو این آئی) /ا سپوتنک) آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اپنے دورہ ازبکستان کے دوران ازبک دوستی کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ بات ازبک صدر شوکت مرزاییوئیف کی پریس سروس نے بتائی۔
آذربائیجان کے صدر علییف اتوار کو سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے۔ اسی دن، دونوں ممالک کے صدور نے تاشقند میں کوکسروئے کی رہائش گاہ پر ایک محدود فارمیٹ کی میٹنگ کی اور سپریم انٹر سٹیٹ کونسل کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔