بیروت، 25 دسمبر (یو این آئی) حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلق اسرائیلی دھمکیوں کو مسترد کردے۔
حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک نے ایک بیان میں کہا کہ قومی ترجیح اس علاقے پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہے جہاں سے دشمن نے 27 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود انخلا نہیں کیا،