ممبئی 7 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز، کووڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک لی۔سرکاری جے جے اسپتال میں ماہر معالجین کی نگرانی میں انھیں یہ خوراک دی گئی۔ پہلی خوراک بھی انہوں نے جے جے اسپتال میں ہی لی تھی۔دوسری خوراک کی اطلاع آج خود پوار نے اپنے ٹویٹر پر دی ہے۔ جس میں یہ رقم طراز تھا "میں نے آج صبح کووڈ-19 ویکسی نیشن کی دوسری خوراک لی۔