Jadid Khabar

نتیش نے کمار نے مسلم فوجی کی شہادت کو نظر انداز کردیا:تیجسوی یادو

Thumb

سوپول 16فروری(یو این آئی)کشمیر میں پاکستانی فائرنگ میں شہید ہونے والے مسلم فوجی جوا ن کی قربانی کو نظر انداز کیے جانے کیے جانے پر نتیش حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے بہار کے نائب سابق وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی نچھاور کرنے والے شہیدوں کو بھی ہندو مسلم کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے ۔بہار کے سوپول ضلع کے مدھوبنی میں واقع جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے زیر اہتمام منعقد تعمیر ملت کنونشن جس میں لاکھوں افراد موجود تھے ،ا سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتادل کے لیڈر اور لالو پرساد یادو کے جانشیں تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے آرہ ضلع کے رہنے والے ایک مسلم نوجوان کی کشمیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہادت ہوگئی مگر بہار کی حکومت نے اس شہید کی قربانی کو نظر انداز کردیا اور حکومت کا ایک بھی نمائندہ اس شہید کے خاندان سے ملاقات کرنے کیلئے نہیں پہنچا ۔تیجسوی یادو نے کہا اس ملک کیلئے جتنی ہندؤں نے قربانیاں دی ہے اتنی ہی قربانی مسلمانوں نے دی ہے ۔ملک کی حفاظت کرنے والے ہر ایک فرد کی ہم عزت کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم وہاں جائیں گے اور خاندان سے ملاقات کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔تیجسوی یادونے جمعہ کی نماز کی امامت کیلئے مسجد نبوی مدینہ منورہ کے استاذ حدیث شیخ حرم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی سرزمین کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج دنیا کے ایک پاک صاف مقام سے ہمارے مہمان آئے ہیں ہم ان کا صمیم قلب سے ان کی آزد شکریہ اداکرتے ہیں اور مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کا بھی ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہار کے عوام بالخصوص سیمانچل جو غربت اور پسماندگی کا شکار ہے کے عوام کو شیخ حرم کی امامت میں نماز پڑھنے کا موقع فراہم کیا۔تیجسوی یادونے شیخ حرم سے اپیل کی کہ آپ مقدس مقام سے آئے ہیں،اس لیے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہندوستان بالخصوص بہار کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعاء کریں کہ بہار خوشحال اور ترقی یافتہ بنے اور بھائی چارہ اور اتحادو اتفاق کاماحول قائم رہے ۔ اجلاس میں موجود ملک بھر دانشوروں اور علماء کرام نے تیجسوی یادو کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ ملک کے سیکولر ازم اور بھائی چارہ کے ماحول کو برقرار رکھنے میں نوجوان لیڈر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔تیجسوی یادو نے وعدہ کیا کہ راشٹریہ جنتادل کبھی بھی فرقہ پرست قوتوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام نے گزشتہ اسمبلی انتخاب میں فرقہ پرست قوتوں کے خلاف ووٹ دے کر ایک سیکولر حکومت کے حق میں ووٹ دیا مگر دھوکہ دیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ بہار کے عوا م اس دھوکہ کا جواب دیں گے ۔تیجسوی یادونے کہا کہ ان کے والد لالو پرساد یادو جی گزشتہ 50سالوں سے بہار میں فرقہ پرست قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر سیاسی فائدے کیلئے فرقہ پرست قو توں سے ہاتھ نہیں ملایا ۔انہیں سازش کے تحت پھنسایا گیا تاکہ وہ ہمت ہار جائیں ۔عدالت پر ہمیں پورا بھروسہ ہے اورضرور لالوجی کو انصاف ملے گا۔تیجسوی یادوہ نے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل بہار میں بھائی چارہ کے ماحول کو بہر صورت قائم رکھنے کی کوشش کریں گے اور گاندھی جی کے نظریات اور آئیڈیو لوجی پر چل کر ہی اس ملک کو ٹوٹنے اور بکھرنے بچایا جاسکتا ہے ۔تیجسوی یادو نے کہا کہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی سیمانچل کی سرزمین پر ایک عظیم ادارہ قائم کیا اور اب یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں تو ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں ہم ان کی مدد کریں گے ۔تاکہ سیمانچل میں تعلیمی ترقی ہو۔خیال رہے کہ اس موقع پر تیجسوی یادوگرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا اور ان کی تاج وگل پوشی ہوئی۔مفتی عثمانی نے کہا کہ سیکولر ازم اور ہندو مسلم اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے لالو پرساد یادو کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اور اب ہمیں امید ہے کہ تیجسوی یادوہ اپنے والد کی وراثت آگے بڑھائیں گے اور بہار کو خوشحال ، ترقی یافتہ اور ہندو مسلم اتحاد قائم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔