ترقی کے ایک نئے باب کا گواہ بنے گا للت پور: یوگی
لکھنؤ، 20 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ بہادری، شان و شوکت اور مالا مال ثقافتی ورثے کی سرزمین للت پور آج ترقی کے ایک نئے باب کی گواہ بنے گی۔
اپنے للت پور دورے سے قبل یوگی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ " للت پور میں آج 1,766 کروڑ روپے کی لاگت سے سرکاری میڈیکل کالج سمیت کل 221 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان پروجیکٹوں سے بندیل کھنڈ کی صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور عوامی بہبود کو نئی رفتار ملے گی۔" وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت کی یہ کوشش للت پور سمیت پورے بندیل کھنڈ کے خوشحال اور خود کفیل مستقبل کے لیے ایک مضبوط سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔ سرکاری میڈیکل کالج بننے سے خطے کے لوگوں کو بہتر علاج کے لیے بڑے شہروں پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا۔ ان 221 پروجیکٹوں میں سڑک، بجلی، پانی، تعلیم اور صحت سے جڑے کام شامل ہیں، جو براہ راست عام لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کریں گے۔