Jadid Khabar

ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 20 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔ 
اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ 
دوسری جانب  امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔