Jadid Khabar

ایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ

Thumb

ایویان-لے-بیں، 17 جون (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہے اور اگر ایران "مناسب رویہ اختیار نہیں کرتا" تو اس کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیجیٹل ذرائع سے طے پانے والی اور جمعہ کو باضابطہ منظوری کے لیے پیش کی جانے والی مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "یہ حتمی  نہیں ہے، یہ صرف ایک مفاہمتی یادداشت ہے۔" اور ایران کے خلاف امریکی فوجی آپشن اب بھی برقرار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدہ ناگزیر ہے۔