Jadid Khabar

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 8 زوردار دھماکے، 4 افراد ہلاک

Thumb

کیف، 2 جون (یو این آئی) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 8 زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  
روسی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بلیک آؤٹ ہوگیا، کیف میں گیس اسٹیشن کو بھی آگ لگ گئی۔  روسی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے خارکیف سمیت دیگر تین مقامات میں بھی ہوئے۔ 

 روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی حملوں کے جواب میں روس یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنارہا ہے۔