Jadid Khabar

مسلم ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکہ سے نکال دینا چاہیے: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 26 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے۔ 
امریکی صدر نے کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔ ٹرمپ نے دونوں ارکان کانگریس پر 'پاگل' اور 'دماغی طور پر بیمار' ہونے کے الزامات بھی عائد کیے۔ 
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب منگل کے روز کانگریس میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ 
دوسری جانب امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز  نے صدر ٹرمپ کے بیانات کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات سیاسی تقسیم اور نفرت کو فروغ دیتے ہیں۔ 
تنظیم کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف اس نوعیت کی زبان جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔