Jadid Khabar

ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضہ کے دعوے کا اعادہ کیا

Thumb

واشنگٹن، 23 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز گرین لینڈ پر قبضے کے اپنے دعوی کا اعادہ کیا، جس پر ڈنمارک اور یورپی یونین کی جانب سے سخت اعتراضات کیے گئے۔ 
ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے مار-اے-لاگو ریزورٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے، معدنیات کے لیے نہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈنمارک اس کا مالک ہے۔ جبکہ ڈنمارک نے کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی فوجی تحفظ فراہم کرتا ہے"۔ 
ڈنمارک قانونی طور پر گرین لینڈ کے دفاع کا ذمہ دار ہے اور اسے جزیرے سے متعلق فوجی اختیارات حاصل ہیں۔ 
مسٹر ٹرمپ نے اتوار کے روز لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کا خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ 
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا، ''ہمارے پاس یہ (گرین لینڈ) ہے اور وہ (مسٹر لینڈری) یہ ذمہ داری سنبھالنا چاہتے تھے''۔