Jadid Khabar

مایاوتی کو امید ، یوپی اسمبلی میں مفاد عامہ کے مسائل پر ہوگی معنی خیز بحث

Thumb

لکھنؤ:11اگست(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے اترپردیش اسمبلی کے پیر سے شروع ہوئے مانسون سیشن کو حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا کہ چار روزہ مختصر سیشن محض رسم ادائیگی نہیں رہے گا بلکہ سیشن کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاد عامہ کے مسائل پر معنی خیز بحث ہوگی۔


مایاوتی نے اپنے سوشہل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا’ اترپردیش اسمبلی کا ا ٓج سے شروع ہورہا مانسون سیشن، مختصر ہونے کے باوجود صرف رسم کی ادائیگی والا نہ ہو۔ بلکہ اس کو صحیح سے ریاست کے مفاد عامہ میں نفع بخش بنانے ضروری ہے۔ جس کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنے اپنے سیاسی مفاد ، انتقام و دشمنی وغیرہ کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔


بی ایس پی سپریمو نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے ہنگامہ دار رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق پارلیمنٹ کی کاروائی نہیں چلنے سے لوگوں میں تشویش فطری ہے۔ انہوں نےا یکس پر لکھا’ پارلیمنٹ کا جو ابھی مانسون سیشن چل رہا ہے اس کے بھی پوری طرح سے  پرامن طریقے سے نہیں چلنے سے وہ عوامی توقع کے مطابق صحیح سے کام نہیں کرپارہا ہے۔ اس وجہ عوام و ملک کے اہم مسائل پر پوری سنجیدگی سے بحث نہ ہوپانے سے لوگوں میں تشویش فطری ہے۔


انہوں نے کہا’ ویسے بھی ہندوستانی تجارت پر بھاری امریکی ٹیرف کیو جہ ملک کی معیشت و ترقی پر جو برا اثر پڑنے کا خدشہ ہے اس   پر ہر جگہ بات ہورہی ہے۔ جس پر خاص طور سے پارلیمنٹ میں صحیح سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ ملک کے اچھے دن سے جڑا عوامی بہبود کا خاص معاملہ ہے اور جسے ہلکے میں لے کر ملک کے مستقبل کو داو پر نہیں لگایا جاکست اہے۔ حکومت و اپوزیشن دونوں اس پر مناسب ودھیان دیں۔


ساتھ ہی چاہئے ووٹر و ووٹر لسٹ اور اس کے رویژن اور ای وی ایم وغیرہ سے متعلق ملک، مفا عامہ اور جمہوریت سے جڑے معاملات میں جو قسم قسم کی باتیں ملک میں چل رہی ہیں ان شبہات کو ضرور ہی جلد دور کیا جائے تو یہ بہتر ہوگا۔