Jadid Khabar

امریکی ریاست ارکنساس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

Thumb

سان فرانسسکو: امریکی ریاست ارکنساس کے فورڈیس میں گروسری اسٹور کے باہر جمعہ کے روز ہونے والی گروہی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ ریاستی پولیس نے دوپہر کی پریس کانفرنس میں کہا کہ زخمی ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے دو افسران بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ شہریوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں اور بعض کی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور پولیس کی گولی لگنے کے بعد شدید زخمی ہو گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے فیڈرل بیورو نے کہا کہ اس کے نیو آرلین کے فیلڈ آفس سے خصوصی ایجنٹوں کو فائرنگ کی واردات پر جوابی کارروائی میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔فورڈیس علاقہ، ریاست ارکنساس کے دارالحکومت لٹل راک سے تقریباً 70 میل جنوب میں واقع ہے، جس کی آبادی تقریبا 3400 ہے۔آرکنساس کی گورنر سارہ ہوکابی سینڈرس نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا "مجھے فورڈیس میں ہونے والی المناک شوٹنگ کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے، اور میں جائے وقوعہ پر ریاستی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صف اول کے اہلکاروں کی طرف سے جان بچانے کے لیے فوری اور بہادرانہ اقدام پر شکر گزار ہوں۔‘‘