Jadid Khabar

غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری، 22 افراد جاں بحق

Thumb

غزہ: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کی رات غزہ میں اس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 22 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔ بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔کمیٹی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے جب کہ 45 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے۔ اس کے باوجود ریڈ کراس کے مرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔ریڈ کراس کمیٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک ہے۔ پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگی تھیں۔ کمیٹی نے اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔غزہ: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کی رات غزہ میں اس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 22 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔ بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔کمیٹی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے جب کہ 45 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے۔ اس کے باوجود ریڈ کراس کے مرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔ریڈ کراس کمیٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک ہے۔ پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگی تھیں۔ کمیٹی نے اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ رفح کے مغرب میں واقع مواصی کے علاقے میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ایک ٹینک نے بے گھر افراد کے خیموں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گے۔رفح کے کچھ رہائشیوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے دو دنوں میں اسرائیلی حملے کی رفتار تیز ہو گئی ہے اور دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں تقریباً مسلسل سنائی دیتی ہیں۔